آئی جی پنجاب نے متعدد پولیس افسران کے تقرر تبادلوں کے احکاما ت جاری کردئیے

پیر 25 جنوری 2021 18:26

آئی جی پنجاب نے متعدد پولیس افسران کے تقرر تبادلوں کے احکاما ت جاری کردئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے متعدد پولیس افسران کے تقرر تبادلوں کے احکاما ت جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد افضل کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ، ایس پی سیکورٹی لاہور سردارموہارن خان کو ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور ، عمران احمد ملک کو ایس پی سیکورٹی لاہور ، تصور اقبال کوایس پی اپریشنز علامہ اقبال ٹائون لاہور ، عبدالعاب کو ایس پی صدر گوجرانوالہ ، محمد طاہر مقصود کوایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹائون، شہزاد حمید کو ایس پی سکیورٹی ٹو لاہور ہائی کورٹ ، محمد اجمل کو ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ ڈویژن ، عاصم افتخار کوایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹائون، بشری جمیل کوایس پی ہیڈکوارٹر ٹریفک پنجاب ، احمد نواز چیمہ کوایس پی انوسٹی گیشن پنجاب ، احسان اللہ چوہان کو اے آئی جی مانٹیرنگ اینڈ کرائم انلسز انوسٹی گیشن پنجاب ، سید اسد مظفر کو ایس پی انوسٹی گیشن ٹو پنجاب ، ارشد زاہد کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی فیصل آباد اور گلفام ناصر کوایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد ریجن تعینات کردیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں