سری لنکا کے73ویں یوم آزادی کے موقع پاکستان سری لنکابزنس فورم اور ٹورسٹ کے چئیر مین یاسین جوئیہ پاک لنکا ٹورسٹ انفارمیشن آفس لاہورمیں 4فروری کو سری لنکا پاکستان کی ستر سالہ دوستی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کریں گے

تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور میں سری لنکا پاکستان ٹورسٹ انفارمیشن آفس کھولا گیا ہے۔ جس کے لیے ہائی کمیشن اسلام آباد اور سری لنکا ٹورسٹ بورڈنے تعاون کیا:یاسین جوئیہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2021 18:05

سری لنکا کے73ویں یوم آزادی کے موقع پاکستان سری لنکابزنس فورم اور ٹورسٹ کے چئیر مین یاسین جوئیہ پاک لنکا ٹورسٹ انفارمیشن آفس لاہورمیں 4فروری کو سری لنکا پاکستان کی ستر سالہ دوستی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2021ء) سری لنکا کے73ویں یوم آزادی کے موقع پاکستان سری لنکابزنس فورم اور ٹورسٹ کے چئیر مین یاسین جوئیہ پاک لنکا ٹورسٹ انفارمیشن آفس لاہورمیں 4فروری کو سری لنکا پاکستان کی ستر سالہ دوستی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کریں گے۔جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہونگے۔یاسین جوئیہ نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور میں سری لنکا پاکستان ٹورسٹ انفارمیشن آفس کھولا گیا ہے۔

جس کے لیے ہائی کمیشن اسلام آباد اور سری لنکا ٹورسٹ بورڈنے تعاون کیا ہے۔اس ٹورسٹ انفارمیشن کا مقصد زیادہ سے ذیادہ پاکستانیوں کو سری لنکاکے وزٹ کو بڑھانا ہے۔یاسین جوئیہ نے بتایا کہ انکاتعلق میڈیا انڈسٹریز سے ہےاورجنرل منیجر پی ٹی وی ورلڈ سی او او ورلڈ کال چیف آپریٹنگ آفیسر سن ٹی وی اور جی ایم این ٹی ایم رہا ہوں اس لیے پاکستان اور سری لنکا کی خطے میں اہمیت اور اچھے تعلقات کو بخوبی سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ دونوں کی دوستی دہائیوں سےقائم ہے سری لنکا نےہمیشہ پاکستان کی ہر شعبہ میں مدد کی ہے ۔پاکستان نے بھی مشکل میں سری لنکا کا ساتھ دیا ہے۔2005 میں فری ٹریڈ ایگریمنٹ میں سری لنکا نے سب سے پہلے دستخط کئے۔اس کے علاوہ دہشت گردی کے باوجود اپنی قومی کر کٹ ٹیم بھیجی۔ لہذا پاکستان بھی سری لنکا کی جشن آزادی کی خوشی میں انکے ساتھ ہے چار فروری کو تقریب میں بزنس کمیونٹی سٹوڈنٹس لنکن ائر لائن ایمبیسی افیسرزاور میڈیا کو مدعو کیا گیا ہے۔ یاسین جوئیہ نے بتایا کہ وہ پیاف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی ہیں ۔ پاک لنکا بزنس اور سیاحت کی پروموشن کے کو کنوئنر بھی ہیں لہذا پاک لنکا ٹورسٹ انفارمیشن سے دونوں ممالک کی عوام کو مزیر قریب لایا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں