وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں ہسپتال سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس

پیر 25 جنوری 2021 18:35

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں ہسپتال سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں ہسپتال سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور حقائق منظرعام پر لائے جائیں ۔دریں اثناء پولیس نے ایک ملزم اسامہ منیرکو گرفتار کرلیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں