جس طیارے واقعہ پر کلیبری کوئین سیاست کر رہی وہ انہی کا کیا دھرا ہے، شہبازگل کا مریم نواز کو جواب

پیر 25 جنوری 2021 23:05

جس طیارے واقعہ پر کلیبری کوئین سیاست کر رہی وہ انہی کا کیا دھرا ہے، شہبازگل کا مریم نواز کو جواب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ جس طیارے واقعہ پر کلیبری کوئین سیاست کر رہی ہیں وہ انہی کا کیا دھرا ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پری گرائن بھارتی کمپنی سے مہنگے لیز پر لیا گیا طیارہ آپ کی بھارت نواز سوچ کا ایک اور ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ کے سینیٹر نے چھ بھائی اور کزن پی آئی اے میں بھرتی کرائے۔ ان کا چیف ایگزیکٹو جرمنی جاتے ہوئے پی آئی اے کا جہاز ساتھ لے گیا تھا۔شہباز گل نے کہا کہ مسقط ایئرپورٹ پر پی آئی اے جہاز لاوارث چھوڑ دینے والے اپنا ماضی دیکھ لیں۔انہوںنے کہاکہ ایئرپورٹ، ریڈیو پاکستان اور موٹرویز جیسے قومی اثاثے گروی رکھوانے والے جھوٹی خبروں پر سیاست کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں