صوبائی وزیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا، چودھری پرویزالٰہی

ارکان اسمبلی سمیع اللہ خان، ملک ندیم کامران، طاہر خلیل سندھو اور حسن مرتضیٰ کے نقطہ اعتراض پر بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا متفقہ فیصلہ

پیر 25 جنوری 2021 23:26

صوبائی وزیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا، چودھری پرویزالٰہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیرالدین خان، ارکان اسمبلی میاں شفیع محمد، سمیع اللہ خان، ملک ندیم کامران، طاہر خلیل سندھو، سید حسن مرتضیٰ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک نے شرکت کی۔

اجلاس میں ارکان اسمبلی سمیع اللہ خان، ملک ندیم کامران، طاہر خلیل سندھو اور حسن مرتضیٰ نے نقطہ اعتراض اٹھایا کہ کیا صوبائی وزیر پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر سکتاہی بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ صوبائی وزیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

بعدازاں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔

بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن نے سپیکر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئر مین شپ کا بھی مطالبہ کیا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کو پنجاب اسمبلی کی کمیٹی برائے زراعت میں شامل کرنے کا بھی متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں