سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپنا امیدوار لانے پر غور شروع کردیا

پیپلز پارٹی کی قیادت پنجاب سے اپنا امیدوار جتوانے کیلئے (ن) لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کرے گی

منگل 26 جنوری 2021 16:10

سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپنا امیدوار لانے پر غور شروع کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) سینیٹ انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپنا امیدوار لانے پر غور شروع کردیا ۔ ذرائع کے مطابق حسن مرتضی پنجاب سے سینیٹ کیلئے پی پی پی کے متوقع امیدوار ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی قیادت پنجاب سے اپنا امیدوار جتوانے کیلئے (ن) لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کرے گی ۔حسن مرتضی نے اشارہ ملنے کے بعد اپنے لئے پنجاب اسمبلی میں لابنگ شروع کر دی۔حسن مرتضی نے پنجاب اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر پرویز الٰہی سے ووٹ مانگا،7 ارکان والی پیپلز پارٹی کو پنجاب سے سینیٹر منتخب کروانے کیلئے 41 ارکان کی مزید ضرورت ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں