تعلیمی ادارے تہذ یب کی نر سیا ں ،معا شرتی تہذیب و تمدن نے علم ہی کی بنیا د پرترقی کی ہے ‘سعید الحسن شاہ

دنیا وی تعلیم کے ساتھ ساتھ رو حا نی تعلیم کے فروغ کے لیے ادارے بنا نا وقت کی اشد ضرورت ہے ‘صوبائی وزیر اوقاف

منگل 26 جنوری 2021 16:12

تعلیمی ادارے تہذ یب کی نر سیا ں ،معا شرتی تہذیب و تمدن نے علم ہی کی بنیا د پرترقی کی ہے ‘سعید الحسن شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) صو با ئی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن شا ہ نے طلبا و طالبات کے وفد سے ملا قات میں کہا ہے کہ معا شرتی تہذیب و تمدن نے علم ہی کی بنیا د پرترقی کی ہے کہ جب کہ تعلیمی ادارے تہذ یب کی نر سیا ں ہیں ، جہا ں پر دنیا وی تعلیم کے ساتھ ساتھ رو حا نی تعلیم کے فروغ کے لیے ادارے بنا نا وقت کی اشد ضرورت ہے ،تعلیم یا فتہ انسا ن کی زندگی عا م انسا ن کی زند گی سے بہت بہتر ہے ،اللہ تعا لی نے نز ول قران کر یم کی ابتدا لفظ اقراء سے کر کے حصو ل تعلیم کے عمل کی بنیا د رکھ دی ہے اسی لیے وزیر اعظم پا کستان اور وزیر اعلی پنجا ب تعلیم کو عا م کر نے کے لیے دن را ت کو شا ں ہے ،پسماندہ علاقو ں میں یو نیورسٹیو ں کا قیا م بھی حکومت کی او لین تر جیح ہے ، ملک بھر میںعام یو نیو رسٹیو ں کے ساتھ ساتھ صو فی یو نیو رسٹیز کا قیا م بھی عمل میں لا یا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اوقاف نے کہا کہ دور جد ید کے چیلنجز کا مقا بلہ کر نے کے لیے تعلیم کا حصو ل نا گزیر ہے ،علم ما ں کی گود سے لیکر قبر کی لحد تک حا صل کر و ،تعلیم ایسا زیو ر ہے جسے کو ئی نہیں چرا سکتا، تعلیم کے بغیر کو ئی انسا ن مکمل نہیں لہذا معیا ری تعلیم کے فروغ کے لیے اسا تذ ہ کے ساتھ ساتھ والدین پربھا ری ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ وہ تعلیم کے حوا لے سے حکو متی سطح پر کی جا نے وا لی کو ششو ں کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نے کے لیے اپنے بچو ں کی تعلیم و تر بیت پر خصو صی تو جہ دیں ، مفت او ر معیا ر ی تعلیم کا فروغ حکومت کی او لین تر جیح ہے جس کے لیے پنجا ب حکو مت عملی اقدا مات کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں