ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، کیٹگری اے کے تین اشتہاری ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2021 17:25

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، کیٹگری اے کے تین اشتہاری ملزمان گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کی اشتہاری ملزمان/قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل مہم جاری، تھانہ سوہاوہ پولیس کی کاروائی قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری Aکے 3اشتہاری ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے قتل کے مقدمہ نمبر 168مورخہ02-07-2020بجرم 302ت پ تھانہ سوہاوہ میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سید اقبال کاظمی DSPسوہاوہ سرکل اور سب انسپکٹر محمد آصف SHOتھانہ سوہاوہ کو خصوصی ٹاسک دیاتھا۔

(جاری ہے)

جس پرسب انسپکٹر محمد آصفSHOتھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ ہذا میں مطلوب کیٹگری Aکے 3 اشتہاری ملزمان 1۔ صاحبزادہ ولد عمرخان،2۔ شاہد خان ولد صاحبزادہ ، 3۔ واحد خان ولد صاحبزادہ سکنائے ضلع لوئر دیر کوشب و روز محنت اور جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ملزمان پابند سلاسل اور مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں