سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے جرائم پیشہ عناصر کو شہریوں کا جان و مال لوٹنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،سی سی پی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2021 17:37

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے جرائم پیشہ عناصر کو شہریوں کا جان و مال لوٹنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،سی سی پی او لاہور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے جرائم پیشہ عناصر کو شہریوں کا جان و مال لوٹنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ کریمینل ریکارڈ رکھنے والے تمام افراد کا ڈیٹا بہت مفصل انداز میں اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے افراد کو قانون کے دائرہ کار میں لایا جا سکے اور معصوم شہرہوں کو ان کے ظلم و ستم سے محفوظ رکھا جا سکے۔

غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ اس بات کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں کہ جرائم پیشہ افراد کے پاس کتنی موبائل سمز ہیں،یہ کن کن افراد کے زیر استعمال ہیں اور ان سمز کے ذریعے کن افراد کے ساتھ یہ جراِئم پیشہ افراد مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اس بات کا بھی تجزیہ کیا جا رہا ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد کے نام سے کتنے اسلحہ لائسنز جاری ہوئے ہیں تاکہ اسلحہ کی نمائش کے شہریوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کا تدارک ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا بھی تعین کیا جا رہا ہے کہ ایسے افراد کی کہاں کہاں کتنی جائیدادیں اور اثاثے ہیں۔ کیونکہ ان لوگوں کا پر تعیش طرز زندگی اپنے آمدنی سے کہیں زیادہ ہے۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس بہت محتاط اور سائنٹفک انداز میں یہ تمام تفصیلات اکٹھی کر رہی ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد نے کس طرح بھتہ اور غنڈہ گردی کے ذریعے شریف شہریوں کا پیسہ اور جمع پونجی لوٹی،ان کی زمینوں جائیداوں پر قابض ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں