نیب نے رانا ثناءاللہ کی ضمانت کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

بینچ کی عدم دستیابی کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکا، نون لیگی راہنما کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے.نیب کی درخواست

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2021 14:48

نیب نے رانا ثناءاللہ کی ضمانت کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2021ء) نیب نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے. لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں، انہیں گزشتہ برس مارچ میں عبوری ضمانت دی گئی تھی.

(جاری ہے)

نیب درخواست میں کہا گیا کہ بینچ کی عدم دستیابی کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکا، رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ رانا ثناءاللہ کیس میں فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے. واضح رہے کہ نیب نے رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ، نیب نوٹس ملنے پر رانا ثناءاللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لی تھی.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں