ْ حکومت جمہوری طرز عمل اور عوام کی خدمت کی بجائے کس ایجنڈے کی تکمیل کر ہی ہے ،افضل کھوکھر

ملک قرضوں میں جکڑا جاچکا عوام کی زندگیا ں اجیرن اور زندہ رہنے کا حق بھی چھینا جارہا ہے،رہنماء (ن) لیگ

جمعرات 28 جنوری 2021 16:02

ْ حکومت جمہوری طرز عمل اور عوام کی خدمت کی بجائے کس ایجنڈے کی تکمیل کر ہی ہے ،افضل کھوکھر
رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری طرز عمل اور عوام کی خدمت کی بجائے کس ایجنڈے کی تکمیل کر ہی ہے ، ملک قرضوں میں جکڑا جاچکا عوام کی زندگیا ں اجیرن اور زندہ رہنے کا حق بھی چھینا جارہا ہے، مہنگائی کو سونامی اور بے روز گاری کے ہر گھر ڈیرے، ظلم نا انصافی کا دور عوام عدم تحفظ کا شکار،براڈ شیٹ سکنڈل میں فاروق آدم کے متضاد بیانات کے انکشاف کے بعد نیب احتساب پر کون اعتبار کرے گا، نواز شریف پر 5ارب ڈالر انڈیا بجھوانے کا الزام عائد کیا پھر منحرف وسپ ایپ جسے آئی ٹی کا پول کھل گیا احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام سے بری کردیا، جج ارشد ملک نے دباؤ میں آکرملک نے سزا سنانے کا اعتراف کیا اب باقی کرپشن پراپیگنڈے اور مفروضوں تک محدود ہے، ہمارا قائد میاں نواز شریف پاکستان کی ترقی کا خالق اور عوام کا خیرخواہ عوام سے بہت گہرا رشتہ ہے جس پر کوئی اثر انداز نہیں ہوسکا، وہ ان خیالات کا اظہار کھوکھر پیلس میں ہونے والے ناخوشگوار واقع پر اظہار یکجہتی کرنے والوں اور میڈیا سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور کسی بھی منی مارشلا سے کم نہیں ایسے دور میں نہ کوئی قانون اور نہ ہی انصاف جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مترادف ہے، ہم قانون کے محافظ ہیں اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں،ناانصافی ظلم اور بر بریت اللہ تعالی کو پسند نہیں نیازی جتنا ظلم عوام پر کر رہے ہیں آخرکا روز محشر کو بھی اسکا حساب دینا ہوگا اور دنیا میں عوام کی بد دعائیں اس کے پیچھے پیچھے ہیں، ظلم کو سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں