ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 جنوری 2021 16:23

ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی۔امانت میں خیانت کے مقدمات میں 4 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم خورشیدانور گرفتار۔ اشتہاری ملزم خورشید انور مزنگ اور ساندہ پولیس کو مقدمات میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاوٴن جاری ہے۔اشتہاری ملزم خورشید انور کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں