پاکستان کو آگے بڑھانے والوں کی ٹانگیں کھینچنے کا رواج ختم ہونا چاہیے، محمد سرور
پی ڈی ایم استعفے دے سکی نہ ہی لانگ مارچ کرے گی ان کی تحریک عدم اعتماد بھی نہیں آے گی‘گورنر پنجاب
جمعرات 28 جنوری 2021 17:04
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیںجو مر ضی دعوے کرتیں رہیں الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے، عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت دونوں اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عوام اپوزیشن نہیں بلکہ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہیں۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جب بھی پاکستانی متحد ہوتے ہیں تو وہ کامیاب ہوتے ہیں، پاکستان میں اتحاد کی ضرورت ہے او ر سیاسی مخالفین کی جانب سے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا رواج ختم ہونا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام جس کو اقتدار میں آنے کیلئے ووٹ دیں اس کے مینڈ یٹ کو تسلیم ہو نا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر نے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ گور نر پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے دوران فر نٹ لائن پر لڑنے والے قوم کے ہیروز ہیں اور ہم ان کو گورنر ہائوس بلاکر ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کر یں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا غر یب افراد کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی ایک تاریخی منصوبہ ہے جس کے بعد کوئی بھی غر یب شخص پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج سے محروم نہیں رہے گا۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب حکومت ٹائیفا ئیڈ سے بچائو کیلئے ویکسین مہم یکم فروری سے شروع کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کرپاکستان کو صحت مند،مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے 800والے برانڈڈ کپڑے پہننے بارے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
چیئرمین لاہور بورڈ کی امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں کے ہالزمیں منتقل کرنے کی ہدایات ..
پی ایچ اے ہیڈکوارٹر جیلانی پارک میں ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز کا اجلاس
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
جاپانی ثقافتی قونصلرکا الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
لاہور،50ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کا سینٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 5 ملزمان گرفتار
سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا،ترجمان
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
لیسکو کی100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید