توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی این ایف سی کو نوٹس جاری، جواب طلب

جمعرات 28 جنوری 2021 17:58

لاہور۔28جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27جنوری2021ء) :لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد وحید نے اسسٹنٹ ڈسٹری بیوٹرز نعیم احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا رہی، جس پر درخواست گزار نے ایم ڈی نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کو درخواستیں دیں، شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا، عدالتی حکم کے باوجود اس کو دو سال کے واجبات ادا کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جارہا اورعدالت کے 22اکتوبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی، درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر این ایف سی کے ایم ڈی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نے درخواست پر ایم ڈی این ایف سی ڈاکٹر حامد عتیق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔



لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں