بھارتی ڈاکٹر کی فیس بک لائیو کے دوران ناراض بیوی کی کال کی ویڈیو وائرل ہوگئی

بیوی نے کال کرکے پوچھا آپ ویکیسن لگوانے گئے تھے؟ آپ لوگوں کا پوچھنے گیا تھا انہوں نے مجھے کہا رش نہیں ویکسین لگوا لو تو میں نے لگوا لی، بھارتی ڈاکٹر کا جواب، بیوقوف مت بناؤ میں تمہاری ایسی کی تیسی کرتی ہوں۔ ناراض اہلیہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 جنوری 2021 20:57

بھارتی ڈاکٹر کی فیس بک لائیو کے دوران ناراض بیوی کی کال کی ویڈیو وائرل ہوگئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جنوری 2021ء) بھارتی ڈاکٹر کی فیس بک لائیو کے دوران ناراض بیوی کی کال کی ویڈیو وائرل ہوگئی، بیوی نے کال کرکے پوچھا کہ آپ ویکیسن لگوانے گئے تھے؟ ڈاکٹر نے کہا آپ لوگوں کا پوچھنے گیا تھا، انہوں نے کہا رش نہیں ویکسین لگوا لو تو میں نے لگوا لی، بیوی نے کہا کہ بیوقوف نہ بناؤ میں تمہاری ایسی کی تیسی کرتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کارڈیالوجسٹ فیس بک پر کورونا ویکسین کے بارے میں لائیو مشورہ دے رہے تھے کہ فیس بک پر لائیو ہونے کے دوران بھارتی ڈاکٹر کی ناراض اہلیہ کی ان کو کال آگئی۔ بھارتی ڈاکٹر کی بیوی نے پوچھا کہ آپ ویکسین لگوانے گئے تھے؟ جس پر ڈاکٹر نے کہا میں آپ لوگوں کا پوچھنے گیا تھا، انہوں نے کہا رش نہیں ہے، آپ ویکسین لگوا لو تو میں نے لگوا لی۔

(جاری ہے)

 
 بیوی کے غصے ہونے پر ڈاکٹر نے کہا کہ میں ابھی لائیو ہوں، میں آکر بات کرتا ہوں، بھارتی ڈاکٹر کی ناراض اہلیہ نے کہا ’’بیوقوف مت بناؤ میں تمہاری ایسی کی تیسی کرتی ہوں‘‘ بیوی کا تلخ جواب سنتے ہی ڈاکٹر نے فوری فون بند کردیا، بھارتی ڈاکٹر کی کورونا ویکسین سے متعلق لائیو کال کے دوران بیوی سے کال پر گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب واضح رہے بھارت میں کورونا ویکسین کے کچھ منفی اثرات سامنے آرہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی 23 جنوری کی رپورٹ کے مطابق انڈیا میں شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا عمل ایک ہفتہ قبل شروع ہوا تھا اور انڈیا کی وزارت صحت کے مطابق پہلے دو دن میں تین لاکھ 81 ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین دی گئی تھی۔ تاہم ویکسین حاصل کرنے والے 580 افراد میں اس کے ’’ایڈورس ایفیکٹ‘‘ یعنی منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔

اگر پہلے دو دن کی بات کی جائے تو منفی اثرات والے کیسز کی تعداد لگ بھگ صرف 0.2 فیصد ہے۔ تاہم اس معاملے نے انڈین شہریوں کے دلوں میں نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔ اس کے باوجود انڈین حکومت اپنے ویکسینیشن مہم کے پہلے دو دن کے ہدف کو 64 فیصد تک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں