صوبائی وزیراسلم اقبال کی ایل ڈبلیو ایم سی میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ،وزیراعلی کو خط لکھ کر تحقیقات کیلئے کیس نیب کو بھجوانے کی سفارش

5 ہزار سے زائد گھوسٹ ملازمین اور ماہانہ 85000 لٹر پٹرول کی چوری کا انکشاف ،مافیا کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی بھی نشاندہی

بدھ 24 فروری 2021 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر دی،وزیراعلی کو خط لکھ کر تحقیقات کے لئے کیس نیب کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے وزیراعلی پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں بے ضابطگیوں کے بارے اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔

خط میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 5 ہزار سے زائد گھوسٹ ملازمین اور ماہانہ 85000 لٹر پٹرول کی چوری کا انکشاف کیا گیا ہے، کمپنی کے مافیا کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔وزیراعلی کے نام خط میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آپ کی ہدایت پر شہر میں صفائی آپریشن کو مانیٹر کیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کا بجٹ سالانہ 14 ارب سے کم کرکے 7 ارب پر لانے کا پلان مرتب کیا، کمپنی کو آئوٹ سورس کرنے کا منصوبہ کبھی زیر غور نہیں آیا۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حیران ہوں کہ سب معاملات پر چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی امجد نون خاموش کیوں رہی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی بے ضابطگیوں پر موجودہ چیئرمین نے ایکشن کیوں نہیں لیا امجد نون نے آج تک کمپنی مافیا کے خلاف کوئی اقدم کیوں نہیں اٹھایا ۔میاں اسلم اقبال نے خط میں سوال اٹھایا کہ دیکھا جائے کہ کہ چیئرمین امجد نون نااہل ہیں یا مافیا کا حصہ بنے ہوئے ہیں چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کے بے بنیاد الزامات نے تکلیف پہنچائی۔ بے داغ سیاسی کیرئیر کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے وزیراعلی کو سفارش کی ہے کہ تحقیقات کے لئے کیس قومی احتساب بیورو کو بھیجا جائی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں