یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں ،ڈنکے کی چوٹ پر ووٹ دینگے‘ سعد رفیق

شہباز شریف،نوازشریف کو دبائو میں لانے کیلئے حمزہ کو جیل میں رکھاگیا،یہ اغواء برائے تاوا ن تھا

جمعرات 25 فروری 2021 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری اغوا ء برائے تعاون تھا، یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں انہیں ڈنکے کی چوٹ پر ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مریم نواز کو بھیجے گئے نیب نوٹس پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے مگر تاش کے پتوں کا محل بکھر جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں انہیں ڈنکے کی چوٹ پر ووٹ دیں گے۔انہوںنے کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری دراصل اغوا ء برائے تعاون تھا، حمزہ کو جیل میں رکھا گیا تاکہ شہباز شریف اور نواز شریف کو دبا ئومیں لایا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں