حکومت کو جب سے اقتدار ملا ہے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے‘ پرویز ملک

مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا یا جا رہا اس سے ملک معاشی بد حالی کا شکار ہوا

جمعرات 25 فروری 2021 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو جب سے اقتدار ملا ہے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے ،اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے قائدین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا یا جا رہا اس سے نہ صرف جمہوری عمل بلکہ ملک معاشی بد حالی کا شکار بھی ہوا ہے جس کے ذمہ دارا نا اہل اور نالائق حکمران ہیں ،حمزہ شہباز شریف نے جمہوریت کی خاطر تاریخ ساز جدوجہد کی اور مثالی قربانی دی ہے ،انہوں نے ملک کے لئے گراں قدر خدمات بھی انجام دی ہیں ، عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں،نالائق حکمرانوں کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،حکمرانوں کی ذہنیت آمرانہ ہو جائے تو جدوجہد شروع کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے گیس، بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کی جائیں۔ حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔انہوں کہا کہ وزیراعظم اور ان کے وزرا کس منہ سے خود مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں۔پاکستان میں مکمل جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں