وزیراعظم کا سینیٹ الیکشن سے قبل لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

جمعرات 25 فروری 2021 22:45

وزیراعظم کا سینیٹ الیکشن سے قبل لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) وزیراعظم عمران خان 3 مارچ 2021ء کو ہونے والے سینیٹ انتخابات سے قبل لاہور کا دورہ کریں گے جبکہ دورے کی تاریخ کا تعین رات گئے کسی بھی وقت کیا جاسکتا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لاہور میں قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے سینیٹ کے حکومتی امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی یقین دہانیاں حاصل کریں گے۔ سیاسی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل وزیراعظم کا دورہ لاہور کی صورت میں شہر کا سیاسی پارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں