جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کی بجائے مقدمات درج کیے جائینگے،سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2021 20:59

جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کی بجائے مقدمات درج کیے جائینگے،سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد نے بتایا کہ جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کی بجائے مقدمات درج کیے جائینگے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کا غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی لائیٹس کیخلاف کریک ڈاوٴن جاری پرائیویٹ گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹس لگانے پر 49 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج، غیر قانونی طور پر نیلی لائیٹ لگانے والوں پر 19 ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج، جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگاکر مٹر گشت کرنے پر 04 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج، غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 04 لاکھ 56 ہزار گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری، بغیر اور اپلائیڈ فار 44 ہزار 137 موٹرسائیکل و گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی، غیر قانونی طور پولیس فلیشر لائیٹس لگانے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، لاہور، سی ٹی او لاہور کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاوٴن کا حکم نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کروا جا رہا ہے،

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں