الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے کمیٹی کی تشکیل دیدی گئی

ہفتہ 27 فروری 2021 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء)الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کونسل کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے ایگزیکٹوڈائریکٹر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرفارمنگ آرٹس کے تمام اساتذہ اور معاونین کی تنخواہوں پر نظر ثا نی کی جائے گی،عرصہ دراز سے کم تنخواہ حاصل کرنے والے اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے آڈٹ اینڈ اکائونٹس آفیسر کو ہدایت جاری کی کہ تنخواہوں میں اضافے کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کی جائے تاکہ انہیں جلد از جلد ریلیف دیا جا سکے۔تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقارعلی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، محمد عارف ،خرم نویل،نوید بخاری،منی ہارون،مظہر اقبال شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں