انگین التان کے ساتھ فراڈ کرنے والا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا

پولیس کو کاشف ضمیر کے خلاف نوجوان کو اغوا کرنے کے ثبوت مل گئے،مقدمہ درج کر لیا گیا، جلد گرفتاری کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 27 فروری 2021 11:36

انگین التان کے ساتھ فراڈ کرنے والا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار۔ تازہ ترین۔ 27 فروری 2021ء) انگین التان کے ساتھ فراڈ کرنے والا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا، کاشف ضمیر کی گرفتاری کا امکان پیدا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نوسرباز کاشف ضمیر کی حافظ آباد میں غنڈہ گردی سامنے آئی ۔حافط آباد کےسوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ کاشف ضمیر نے انگین التان کے ساتھ فراڈ بے نقاب کرنے پر علی ورک پر تشدد کیا۔

متاثرہ شہری کے مطابق کاشف ضمیر نے اغوا کے بعد تشدد کیا۔علی ورک کا کہنا تھا کہ کاشف ضمیر نے پہلے بہانے سے بلایا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔جان بچانے کے لیے کاشف ضمیر کی گاڑی سے چھلانگ لگانا پڑی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ارطغرل غازی کے ساتھ ہونے والا، فراڈ بے نقاب کیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر کاشف ضمیر کو بےنقاب کیا تو وہ دشمن بن گیا۔ علی ورک کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اس تمام واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ جس پر پولیس نے کاشف ضمیر کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر کی گرفتاری عمل میں لاکر مزید کارروائی کی جائے گی،واضح رہے کہ انگین التان نے گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا سٹار کاشف مرزا کے ساھ اپنے معاہدے کو یک طرفہ طور پر منسوخ کر دیا ہے۔

انگین التان اور کاشف مرزا کی ملاقات کروانے والے ڈاکٹر فرقان حمید کا کہنا ہے کہ لاہور آنے سے قبل فریقین میں یہ بات طے ہوئی کہ ایگریمنٹ سے قبل معاہدے میں طے شدہ رقم کا نصف یعنی پانچ لاکھ ڈالر بینک میں جمع کرائے جائیں گے۔اس کی رسید، چیک اور سوفٹ کوڈ انگین کو دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا سٹار نے بینک میں پانچ لاکھ ڈالر جمع کرانے کا چیک اور سوفٹ کوڈ تو انگین کو دے دیا اور ان کے ترکی پہنچنے پر کیش کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی لیکن ترکی پہنچنے کے بعد رقم نہ ملنے سے آگاہ کیا گیا،مذکورہ بینک سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بینک میں رقم موجود ہی نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں