حکومت نے اڑھائی سالوں میں 4 ہزار748 ارب روپے بچا لیے

کارکے کیس میں 248 ارب روپے اور ایل این جی کی مد میں 500 ارب روپے کی بچت ہوئی، آئی پی پیز کے معاہدے کے ذریعے 4 ہزار ارب روپے بچائے گئے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2021 19:07

حکومت نے اڑھائی سالوں میں 4 ہزار748 ارب روپے بچا لیے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2021ء) تحریک انصاف کی حکومت نے اڑھائی سالوں میں 4 ہزار748 ارب کی بچت کی، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے کارکے کیس میں 248 ارب روپے اور ایل این جی کی مد میں 500 ارب روپے بچائے، آئی پی پیز کے معاہدے کے ذریعے 4 ہزار ارب روپے بچائے گئے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کارکے کیس، ایل این جی اور آئی پی پیز معاہدے کی مد میں ہونے والی رقم کی بچت کے اعدادوشمار شیئر کیے جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت باتوں کی بجائے کام پر یقین رکھتی ہے۔

حکومت نے اڑھائی سالوں میں قومی خزانے 4 ہزار748 ارب روپے بچائے ہیں۔ حکومت نے کارکے کیس میں خزانے کے 1.5 ارب ڈالر یعنی 248 ارب روپے بچائے اور ایل این جی کی مد میں 3 ارب ڈالر یعنی 500 ارب روپے کی بچت کی ہے۔

(جاری ہے)

 

 
اسی طرح حکومت نے اڑھائی سالوں میں آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کے ذریعے 24 ارب ڈالرز یعنی 4 ہزار ارب روپے بچا لیے ہیں۔

واضح رہے  پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی درآمد معاہدے پر وزیر توانائی عمر ایوب اور قطری ہم منصب نے دستخط کردیے ہیں، معاہدے کے تحت قطر پاکستان کو 10 سال کیلئے 3 ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا ، قطر کے ساتھ نیا معاہدہ 10.2 فیصد برینٹ پر کیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن حکومت کا معاہدہ 13.37 خام تیل پر کیا گیا۔ ندیم بابر نے کہا کہ مہنگی ایل این جی کے معاہدوں کو 31 فیصد سستے معاہدوں سے بدل رہے ہیں ، نئے ایل این جی معاہدے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، قطر سے معاہدہ 10 سال کیلئے کیا گیا ہے، جب کہ مسلم لیگ ن کا قطر کے ساتھ ایل این جی کا معاہدہ 15 سال کا ہے ، نئے معاہدے کے تحت قیمت پر 4 سال بعد دوبارہ بات چیت کی جا سکتی ہے، جب کہ 15 سالہ معاہدے میں قیمت پر دوبارہ بات چیت 10 سال بعد ہوسکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں