نالائق اور نا اہل حکمرانوں کے ظلم کی زنجیریں ٹوٹنا شروع ہوگئی ہیں ‘پرویز ملک

نئے پاکستان والوں کا یوم حساب اب قریب آ گیا ہے ان کی راتوں کی نیندیں اب اڑ گئی ہیں‘خواجہ عمران نذیر

اتوار 28 فروری 2021 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدرمحمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نالائق اور نا اہل حکمرانوں کے ظلم کی زنجیریں ٹوٹنا شروع ہوگئی ہیں اور حکمرانوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا ہے ،نئے پاکستان والوں کا یوم حساب اب قریب آ گیا ہے ان کی راتوں کی نیندیں اب اڑ گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومتی ترجمانوں کی بات اب کوئی دم نہیں رہا سب پریشان ہیں کہ کیا ہونے والا ہے،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ عوام کو زندہ دفنانے کے مترادف ہے ، نیک و کاروں نے گھی پیٹرول آٹااور چینی میں ملوث مافیاز کو غریب عوام کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،ڈھائی سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہپاکستان مسلم لیگ آج بھی اپنے بیانیے پر اسٹینڈ کرتی ہے، پی ٹی آئی نے ملکی سلامتی کے اداروں پر دن دیہاڑے حملے کیے، اب عمران نیازی اور ان کے کرائے کے ترجمان جتنا مرضی بولیںان کا جانا ٹھہر چکا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں