پنجاب بھرمیں 933 ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق 993 زخمی ہوئے

اتوار 28 فروری 2021 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں933روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں08افراد جاںبحق جبکہ993افراد شدیدز خمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔402معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (64فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 404ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور37مسافر439اور158پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ227ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت231متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد74حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان70حادثات میں72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1001متاثرین میں812مرد اور189خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں196افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 505فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ300زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں778موٹر سائیکلز،135آٹو رکشے،115موٹر کاریں،48وین18مسافربسیں،29ٹرک اور88دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں