1 لاکھ30 ہزار مستحقین میں 1 ارب 19 کروڑ روپے تقسیم کرچکے ہیں‘شوکت لالیکا

اتوار 28 فروری 2021 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) وزیر زکوٰةوعشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں 87 فیصد سے زائد مستحقین میں زکوٰة تقسیم کی جا چکی ہے۔محکمہ زکوٰ ة نیرواں مالی سال کے لئے ایک لا کھ پچاس ہزارمستحقین کو گزارہ الاؤنس کی پہلی ششماہی کے لئی1 ارب 37 کروڑ سے زائد رقم کا اجراء کیا جن میں سے ایک لا کھ تیس ہزار مستحقین 1 ارب 19کروڑ سے زائد رقم یو۔

بی۔ایل اومنی سنٹر سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد وصول کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ پنجاب زکوٰة و عشر کونسل کے چیئر مین چوہدری بلال اعجاز، سیکرٹری زکوة عالمگیر احمدخان،ارکان اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ،سعید اکبر خاں، احمد شاہ کھگہ، محمد افضل، محترمہ عائشہ اقبال، محترمہ سلیم بی بی، ایڈمنسٹریٹررانا محمد سجاد بابر، ڈپٹی سیکرٹری محمد آصف اقبال چوہان اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر زکوٰة شوکت علی لالیکا، چیئرمین پنجاب زکوٰة و عشر کونسل چوہدری بلال اعجاز اور سیکریٹری زکوٰة عالمگیر خاں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین میں زکوٰة فنڈ کی تقسیم مزید شفاف طریقے سے کی جائے اور مانیٹرنگ/ آڈٹ کا نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔ اجلا س میں عمران شاہد کو ممبر ضلع زکوٰة وعشر کمیٹی سیالکوٹ نامزد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں