حافظ سلمان بٹ مرد قلندرتھے ‘خواجہ سعد رفیق

اتوار 28 فروری 2021 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ حافظ سلمان بٹ مرد قلندرتھے ،ان کے ساتھ زندگی کا بہت وقت گزرا میں گواہی دیتاہوں کہ سیاست میں جماعت اور ریلوے کی خوشحالی کے لیے جو رہنمائی انہوںنے دی کوئی اور نہ دے سکا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ حافظ سلمان بٹ ایک نظریہ کا جیتا جاگتا نام تھا وہ اپنی جماعت میں مقبول اور عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے ۔ ان جیسے بہادر ، دانا انسان روز روز پیدا نہیں ہوتے ۔ جرأت و بہادری ، استقامت ، امانت و دیانت حافظ سلمان بٹ کی خاندانی میراث تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں