ٹریفک کنٹرول نہ کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن سمیت 3 وارڈنز معطل

اتوار 28 فروری 2021 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) ٹریفک کنٹرول نہ کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن سمیت 3 وارڈنز کو معطل کر دیا گیا۔سی ٹی او سید حماد عابد نے رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر سینئر وارڈن جاوید کو معطل کیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ رانگ پارکنگ کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک جام تھی، ٹریفک وارڈن ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں ناکام رہا، ٹریفک وارڈن نواز اور فیصل کو غلط بیانی کرنے پر معطل کیا گیا۔ سی ٹی او نے تینوں وارڈنز کو معطل کر کے مناواں پولیس لائنز بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں