ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول رپورٹ جاری کردی

اتوار 28 فروری 2021 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول رپورٹ جاری کردی، 30 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 04 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں 1422 انسپکشنز کی گئیں۔جس میں پرائس کنٹرول کی 201 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، چار لاکھ 46 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، جبکہ 30 ایف آئی آر کا اندراج کرواکی30 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کہتیہیں کہ پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں