لاہور پولیس نے شہر کے گنجان آباد مخصوص کرائم ہاٹ سپاٹ علاقوں میں موثر پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے ذریعے جرائم پر قابو پانے کے لئے موٹر سائیکلز پر مشتمل ابابیل فورس متعارف کروا دی ہے

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کل اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے ابابیل سکواڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 12:09

لاہور پولیس نے شہر کے گنجان آباد مخصوص کرائم ہاٹ سپاٹ علاقوں میں موثر پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے ذریعے جرائم پر قابو پانے کے لئے موٹر سائیکلز پر مشتمل ابابیل فورس متعارف کروا دی ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہور پولیس نے شہر کے گنجان آباد مخصوص کرائم ہاٹ سپاٹ علاقوں میں موثر پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے ذریعے جرائم پر قابو پانے کے لئے موٹر سائیکلز پر مشتمل ابابیل فورس متعارف کروا دی ہے۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں آج اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے ابابیل سکواڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

ڈی آئی جیز انوسٹی گیشن،آپریشنز،ایس ایس پی سی آئی اے،ایس پی سکیورٹی،ایس پی مجاہد و اہنٹی رائٹ فورس،ایس پی ہیڈ کوارٹرز،تمام ڈویڑنل ایس پیز، ابابیل سکواڈ اور اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی بڑی تعداد اور میڈیا کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس نے خالصتا" اپنے وسائل سے ابتدائی طور پر 20 ہنڈا-125موٹر سائیکلز اور 40 جوانوں پر مشتمل ابابیل سکواڈ تشکیل دیا ہے،جسے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں کرائم کنٹرول کرنے کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔

ابابیل سکوڈ کو اگلے ہفتے میں مزید 20 ہیوی بائیکس فراہم کر دی جائیں گی۔ابابیل سکواڈ کی ہر موٹر سائیکل پر پولیس کےدو مسلح جوانوں پر مشتمل دستے میں 20 موٹر سائیلز پر 40 جوان جتھوں کی شکل میں فلیگ مارچ کریں گے۔ ابابیل سکواڈ ایس پی مجاہد سکواڈ ی سپرویڑن میں قربان لائن سے آپریٹ ہو گا۔ابابیل سکواڈ شہر کی مخصوص ڈویڑنز کے زیادہ جرائم زدہ ایریاز میں لائ اینڈ آرڈر کی کسی صورتحال یا کوئی جرم سرزد ہونے پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی فرار کی راہ مسدود کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ابابیل سکواڈ کی موجودگی،پٹرولنگ اور ناکہ بندی سے جرائم پیشہ افراد جرائم کا ارتکاب کرنے سے اجتناب کریں گے جبکہ شہریوں میں پولیس بارے اعتماد بڑھے گا نیز ابابیل سکواڈ کے متحرک اور فعال ہونے سے شہریوں میں احساس تحفظ مزید اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ابابیل سکواڈ چوروں، ڈاکووں،ظالموں پر ابابیلوں کی طرح اکٹھے ہو کر جھپٹیں گے تو جرائم کی موثر روک تھام ممکن ہو سکے گی۔

سربراہ لاہور پولیس نے خود ابابیل سکواڈ کی موٹر بائیک چلا کر فورس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے بھی خطاب کیا اور لائ اینڈ آرڈر، مشتعل ہجوم، فسادات پر پیشہ وارانہ اور پر امن طور پر منتشر و قابو کرنے کے حوالے سے اے آر ایف کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔غلام محمود ڈوگر نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کےلئے ڈولفن سکواڈ کی طرز پر سپیشل الاونس کے اجرائ ،ٹرانسپورٹ،مقررہ مدت کے بعد تبادلوں سمیت مختلف مسائل کے حل کے بھرپور کوشش کرنے کا یقین دلایا۔

انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی سے متاثر ہو کر قانون نافذ کرنے والے دیگر سکیورٹی ادارے بھی اے آر ایف کی طرز پر خصوصی فورس تشکیل دے رہے ہیں جو اینٹی رائٹ فورس کی پیشہ وارانہ مہارت پر انکے اعتماد کا مظہر ہے۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر اینٹی رائٹ فورس اور ابابیل سکواڈ کے جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں