اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

پیر 1 مارچ 2021 13:33

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 21 روپے 78 پیسے اضافہ کردیا گیا۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 1884 روپے 92 پیسے مقرر کی گئی ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگی۔

(جاری ہے)

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی ایک روپے 84 پیسے مہنگی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 159 روپے 74 پیسے ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں