لاہور سے کراچی آنے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مسافروں کی زندگیاں بچالیں، ذرائع پاکستان ریلوے

پیر 1 مارچ 2021 14:19

لاہور سے کراچی آنے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) لاہور سے کراچی آنے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس لاہور سے کراچی آرہی تھی، اس دوران سکھر میں ڈیتھا کے قریب ٹریک کا2فٹ حصہ ٹوٹا ہوا تھا جبکہ ٹرین تیز رفتاری سے منزل کی طرف گامزن تھی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹریک پر کھڑے ہوکر ٹرین کو رکنے کا اشارہ کیا، 105 کی اسپیڈ سے رواں دواں ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روکا گیا جس کے بعد پتا چلا کہ ٹریک پر دو فٹ حصہ ٹوٹا ہوا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ بروقت بریک نہ لگتے تو بڑے سانحے کا خدشہ تھا۔ریلوے انتظامیہ کے حکم پر ٹریک کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں