تبدیلی کے نام پر ملک میں جو تماشا لگایا گیا اس کا ڈراپ سین کا آغاز ہو چکاہے‘پرویز ملک

عمران نیازی حکومت نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ،ملک کو انتظامی انتشار کے بعد آئینی انارکی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی گئی

پیر 1 مارچ 2021 15:17

تبدیلی کے نام پر ملک میں جو تماشا لگایا گیا اس کا ڈراپ سین کا آغاز ہو چکاہے‘پرویز ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر ملک میں جو تماشا لگایا گیا اس کا ڈراپ سین کا آغاز ہو چکاہے،عمران نیازی حکومت نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ہے،ملک کو انتظامی انتشار کے بعد آئینی انارکی کی طرف دھکیلنے کی کوشش، ملک کی معیشت، سیاست اور سفارت سب تباہ وبرباد کر دی گئیںوملک میں ہر شعبے کو تباہ کر دیا گیا ملک میں نہ آئین اورنہ ہی قانون رہا،ملک میں صرف عمران نیازی کی انا اور نفرت کا راج ہے،آئین پاکستان کو فرینڈز آف عمران خان کونوازنے کے لیے تبدیل نہیں کیا جا سکتا،عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا یا سرنڈر کیا قومی جرم کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ،نئے پاکستان والوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے،حکومت سے آٹا ، چینی اور پیٹرول کے بارے پوچھیں تو کہتے ہیں انکوائری ہو گی، نیک و کاروں نے آٹا چینی میں ملوث لوگوں کو راتوں رات ملک سے باہر بجھوا دیا ، دو سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔ معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں