وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ بھائیوں کو مبارکباد

پیر 1 مارچ 2021 18:00

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ بھائیوں کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچ کلچر ڈ ے پربلوچ بھائیوںکو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے۔پنجاب میں بھی بلوچ کلچر ڈے بھر پور طریقے سے منا یا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں بلوچ کلچر ڈے منا کر بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں اور پاکستان کی دیگر ثقافتوں کی طرح بلوچ کلچر میںبھی محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے اور بلوچستان تہذیب و تمدن کا مسکن رہا ہے اور میرا اپنا قبیلہ بلوچستان میںبھی آباد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے کی طرح دیگر ثقافتوں کے دن بھی بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں