بلوچ کلچر ڈے پنجاب کی طرف سے دیگر صوبوں کو محبت کا پیغام ہے، محمودالرشید

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 مارچ 2021 17:58

بلوچ کلچر ڈے پنجاب کی طرف سے دیگر صوبوں کو محبت کا پیغام ہے، محمودالرشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بلوچ کلچر ڈے سرکاری سطح پر منانے سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ بلوچ کلچر ڈے کے ذریعے پنجاب کی طرف سے دیگر صوبوں کو محبت کا پیغام دے رہے ہیں۔ بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں میاں محمودالرشید نے کہاکہ بلوچستان ملک کی اہم اکائی ہے جس کی منفرد ثقافت ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

بلوچی ثقافت کو اجاگر کرنے کے خصوصی اقدامات کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اہل پنجاب کے دل بلوچ ، سندھیوں اور پختون بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور بلوچ کلچر ڈے مناکر پنجاب نے حقیقی معنوں میں بڑا بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ ملک کی تمام اکائیاں ایک لڑی میں پروئے ہوئے موتی ہیں اور پنجاب دیگر صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے اقدامات بھی کرتا رہے گا۔ ملکی ترقی میں بلوچستان سمیت دیگر تمام صوبوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے، دیگر صوبوں کی ثقافت کو اجاگرکرکے نئی نسل تک مثبت روایات منتقل کرنے کا کام جاری رہے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں