وزیراعلیٰ عثمان بزدار (کل ) جیلانی پارک میں جشن بہاراں 2021 کا افتتاح کرینگے

بدھ 3 مارچ 2021 18:30

وزیراعلیٰ عثمان بزدار (کل ) جیلانی پارک میں جشن بہاراں 2021 کا افتتاح کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل بروز ( جمعرات ) کو جیلانی پارک میں جشن بہاراں2021 کا افتتاح کریں گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار آرٹ اینڈ کرافٹ ولیج کا دورہ کریں گی- پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن بہاراں 23مارچ تک جاری رہے گا-جشن بہاراں میں میورل پینٹنگ،داستان گوئی، وینٹج کار ریلی، مشاعرے ، چیڑیاں دا چمبہ،فن خطاطی، فائر ورکس،سائیکل ریس سمیت دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جشن بہاراں کے ذریعے شہریوں کو بہترین سیرو تفریح کا موقع ملے گا- جشن بہاراںمیلہ لاہور کے تہذیبی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

جشن بہاراں کا میلہ سب کے لئے خوشی اور امید کا پیغام لاتاہے اوراس طرح کی مثبت سرگرمیاں صحت مند تفریح فراہم کرتی ہیں-انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ سیاحت ،ثقافت او رکھیل کوفروغ دیاہے اور یہ میلے شہریوں کیلئے تفریح کا بہترین تحفہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں