عمران خان کے پاس اب وزیراعظم ہائوس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں ‘مریم نواز

جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوںنے واپس چھین لیا ‘نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

بدھ 3 مارچ 2021 23:24

عمران خان کے پاس اب وزیراعظم ہائوس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں ‘مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوںنے واپس چھین لیا ، اب عمران خان کے پاس وزیراعظم ہائوس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کاشکر ہے جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی ، جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوںنے واپس چھین لیا ۔ انہوںنے کہاکہ اپنے ہی لوگوںنے دبائو کے باوجود آٹا چور ،چینی چور ، بجلی چور ،ووٹ چور اورعوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ۔ تمہارے پاس اب وزیراعظم ہائوس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں ، ووٹ چور کرسی چھوڑ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں