اللہ تعالیٰ کو ظلم اور تکبر پسند نہیں‘ رانا ثنا اللہ خان

بدھ 3 مارچ 2021 23:30

اللہ تعالیٰ کو ظلم اور تکبر پسند نہیں‘ رانا ثنا اللہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو تکبر اور ظلم پسند نہیں ہے ، شہر یار آفریدی کا ووٹ مسترد ہونا مکافات عمل ہے ، اندازہ لگائیں حکومت کن لوگوں کے ہاتھوں میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ زرتاج گل نے ٹک مارک کر کے ووٹ ضائع کیا ،شہر یار آفریدی کا ووٹ بھی ضائع ہوا ، یہ مکافات عمل ہے ، یہ قطعاُ غلطی نہیں ہے ۔ اندازہ لگائیں حکومت کن لوگوں کے ہاتھوں میں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کوتکبر اور ظلم پسند نہیں ، ظلم اور متکبر انسان کبھی سر خرو نہیں ہو سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں