آدھی مدت اقتدار گزارنے کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت بے سمت ، دعوے وعدے کاغذی ثابت ہوئے‘ سراج الحق
اسمبلیاں اکھاڑوں کا منظر پیش کررہی ہیں ، سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا‘ امیر جماعت اسلامی کا منصورہ میں خطاب
جمعرات مارچ 00:00
(جاری ہے)
مزید یوٹرنز لینے کا بھی ٹائم گزر چکا ، قوم جواب مانگ رہی ہے۔
گزشتہ سات دہائیوں میں ملک کے ریسورسز کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔ عوام جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ ملک میں بلدیاتی الیکشن ہوئے نہ ہی الیکٹوریل ریفارمز ہو سکیں۔ مہنگائی، بیروزگاری، غربت ، ناخواندگی، غیر ملکی قرضے پی ٹی آئی کی حکومت کے اب تک کے تحائف ہیں جو عوام میں وافر مقدار میں تقسیم کیے گئے۔ آزمائے ہوئے وڈیروں اور استعمار کے نمائندوں کا وقت گزر چکا، جماعت اسلامی ملک کی تقدیر سنوارے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی نظم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ آٹھ گھنٹوں کی طویل نشست میں مرکزی قائدین نے ملک کی سیاسی صورتحال، داخلی اور خارجی سطح پر درپیش چیلنجز، لوکل گورنمنٹ الیکشنز ، جماعت اسلامی کی تنظیمی صورتحال اور تیاریوں پر بحث و مباحثہ کیا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جاری تحریک میں آنے والے دنوں میں مزید تیزی لائے گی اور مختلف شہروں میں بھرپور جلسے اور ریلیاں منعقد ہوں گی۔ امیر جماعت نے مرکزی قائدین کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہر سطح پر عوام سے رابطے بڑھائیں اور ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور سپورٹرز کو متحرک کریں۔ آنے والا وقت جماعت اسلامی کا ہے کیونکہ سالہاسال سے عوام کی گردنوں پر سوار اشرافیہ نے قوم کو سوائے دھوکہ اور فراڈ کے اور کچھ نہیں دیا۔ قائدین جماعت سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے بار بار کے مطالبات کے باوجود ملک میں الیکشن ریفارمز کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں ہوئی۔ بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے نچلی سطح پر مسائل کا انبار منہ کھولے کھڑا ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں موجود اشرافیہ عوام سے لاتعلق اور غیر سنجیدہ سیاست میں الجھی ہوئی ہے۔ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ ملک کی نظریاتی اساس پر حملے ہو رہے ہیں۔ کشمیر کا سودا ہوچکا ہے اور بلوچستان اورسابقہ فاٹا کے علاقوں میں دشمن کی سازشیں جاری ہیں۔ اس کلی صورتحال میں حکمران پی ٹی آئی یا تو اپنے ہی ممبران کی بغاوت کو کچلنے میں مصروف ہے یا اپوزیشن کو کارنز کرنے چکروں میں ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کے نام سے قائم اپوزیشن اتحاد بھی عوامی مسائل سے بالکل غافل ہے۔سراج الحق نے کہاکہ قوم نے سب کو آزما لیا اور بدلے میں غربت و بے روزگاری دیکھی ۔ لاکھوں لوگ فٹ پاتھوں پر سوتے ہیں ۔ عوام میں آٹا چینی گھی خریدنے کی سکت نہیں رہی ۔ بچے ہوٹلوں اور فیکٹریوں میں مزدوریاں کررہے ہیں ۔ سرکاری سکولوں میں تعلیم ناقص اور پرائیویٹ اداروں میں پہنچ سے باہر ہے ۔ صحت کے شعبہ میں بہتری نہیں آئی ۔ حکومت عوامی فلاح کا کوئی پروگرام متعارف نہیں کراسکی ۔ قرضوں کے سہارے معیشت کب تک چلے گی ۔ ملک کا دیوالیہ نکل چکاہے ۔ پاکستان کو صالح اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی واحد آپشن ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
لاہور سے متعلقہ
لاہور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مصر کی نہر سویز میں پھنسنے والا ایور گیون بحری جہاز ایک اور مصیبت میں پھنس گیا
-
فافن نے ڈسکہ الیکشن مکمل طور پر شفاف قرار دے دیے
-
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے
-
پی آئی اے نے 11 برس بعد خسارے پر قابو پا لیا، اربوں روپے کا منافع حاصل
-
استعفے دیں گے اور نہ پی ڈی ایم چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کا فیصلہ
-
سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
-
حکومت کا وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر عمر ایوب کی مظفر آباد کی فضاوں میں پیراگلائیڈنگ ، ویڈیو وائرل
-
یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینٹ سے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا
-
بلاول بھٹو نے ن لیگ کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا
-
لاہور میں مکمل لاک ڈاون کی سفارش کردی گئی
-
جہانگیر ترین کا طوفان شاید پنجاب میں تبدیلی لاکر تھمے گا، احسن اقبال
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.