آصف زرداری نے ایسا امیدوار چنا جو بہت ملنسار ہے‘اعتزاز احسن

قومی اسمبلی کے ووٹر کے بڑے نخرے ہوتے ہیں اگر وہ ناراض ہوجائے تو اسے منانا بڑا مشکل ہوتا ہے،اسے روٹھنے ہی نہیں دینا چاہیے

جمعرات مارچ 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لیڈر کا کام ہوتا ہے کہ اپنے لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر رکھے بصورت دیگر چھوٹی چھوٹی باتیں بھی ساتھیوں کو متنفر کردیتی ہیں،قومی اسمبلی کے ووٹر کے بڑے نخرے ہوتے ہیں اگر وہ ناراض ہوجائے تو اسے منانا بڑا مشکل ہوتا ہے اس وجہ سے اسے روٹھنے ہی نہیں دینا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ووٹ کم ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اراکین کی چھوٹی چھوٹی سی توقعات پوری نہیں کرسکے۔ اراکین کوئی پیسے نہیں مانگ رہے ہوتے بلکہ وہ تھوڑا سا وقت اور توجہ کے خواہاں ہوتے ہیں جو عمران خان انہیں نہیں دے سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو یہ کریڈٹ ضرور جاتا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا امیدوار چنا جو بہت ملنسار ہے۔

یوسف رضا گیلانی جب قومی اسمبلی میں تھے تب وہ شاز و ناظراسمبلی سے غیر حاضر ریاں کرتے تھے،یوسف رضا گیلانی ایک مقبول وزیر اعظم تھے انہیں غلط نکالا گیا تھا۔یوسف رضا گیلانی کی جیت میں اسٹیبلشمنٹ کی کے عمل دخل کے امکان کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ تو پتہ نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ درمیان میں آئی یا نہیں کیونکہ آج کل وہ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ معاملات سے پیچھے ہٹے ہوئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ کے اس تاثر کی وضاحت کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو زراداری اور خصوصاً مریم نواز نے اسٹیبلشمنٹ پر کافی دبائوڈالا ہوا ہے۔ خاص طور پر مریم نواز تو میدان میں شمشیر بکف نکلی ہوئی ہیں اور وہ کسی معاملے پر یا تو بولتی ہی نہیں یا اگر بولیں تو پھر ان کا موقف بڑا طاقتور اور باہمت ہوتا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments