پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات اخلاقی طور پر پہلے ہی جیت چکی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

پی ڈی ایم جماعتیں ہمیشہ چور راستوں سے اقتدار میں آتی رہیں‘ صوبائی وزیر جیل خانہ جات

جمعرات مارچ 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور کے پی کے سے (ن)لیگی امیدوار غلام آفریدی کی چیٹ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی یہ الیکشن اخلاقی طور پر پہلے ہی جیت چکی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن امیدواران کی چور دروازے سے جیت کی حکمت عملی سب کے سامنے عیاں ہے۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ مذکورہ ویڈیو اور چیٹ لیک ہونے سے وزیراعظم عمران خان کا موقف ایک دفعہ پھر سچ ثابت ہوا۔ ایسے غیر جمہوری اور مذموم اقدامات کا راستہ روکنا ہی وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ اپوزیشن اپنی ان حرکات پر شرمندہ ہوتی لیکن پے در پے اپنی سیاہ کاریوں کی کالک منہ پر ملنے کے بعد بھی اپوزیشن ڈھٹائی سے ایوان میں کھڑی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments