اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانے اور مشروبات پیش کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کی تجویز

جمعرات 4 مارچ 2021 12:39

اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانے اور مشروبات پیش کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کی تجویز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانے اور مشروبات پیش کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کی تجویز دیدی۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے جس میں ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ کورونا پھیلا ئوروکنے میں قومی کاوشیں کامیاب رہیں، این سی او سی سے پابندی اٹھانے کیلئے رجوع کیا جاسکتا ہے اور پروازوں پرکھانے اور مشروبات پیش کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔یاد رہے این سی او سی کی ہدایت پر ایئرلائنز کو اندرون ملک پروازوں میں کھانا پیش کرنے سے منع کیا گیا تھااور پابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں