اپوزیشن کا ووٹ کو عزت دو سے نوٹ کو عزت دو تک کا شرمناک سفر پورا ہوا‘فیاض الحسن چوہان

وزیراعظم عمران خان کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان اعلی پارلیمانی اقدار کا مظہر ہے‘صوبائی وزیر

جمعرات 4 مارچ 2021 13:42

اپوزیشن کا ووٹ کو عزت دو سے نوٹ کو عزت دو تک کا شرمناک سفر پورا ہوا‘فیاض الحسن چوہان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ووٹ کو عزت دو سے نوٹ کو عزت دو تک کا شرمناک سفر پورا ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان اعلی پارلیمانی اقدار کا مظہر ہے، ایسا فیصلہ وزیراعظم عمران خان جیسا جرات مند،بے باک اور جمہوریت پسند قائد ہی کرسکتا تھا، انہوں نے کہا کہاپوزیشن کا ووٹ کو عزت دو سے نوٹ کو عزت دو تک کا شرمناک سفر پورا ہوا۔

فیض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے کالے دھن سے اربوں روپے لگاکر بھی اپنا منہ کالا کرلیا ہے،نوٹوں کے ڈھیر سے محض 2سیٹیں زیادہ جیت کر اپوزیشن کوئی انقلاب نہیں لے آئی، پی ڈی ایم نے ملکی سیاسی اور جمہوری تاریخ میں ہمیشہ کیلیے اپنے نام اور کردار کو آلودہ کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں