عمرا ن خان نے اعتماد کا ووٹ لیکر کو ئی تیر نہیں مارا ،عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے ‘جواد صمد

حکومت کے پاس اب کوئی جواز نہیں اس لئے نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے ،موجودہ سسٹم نہیں چل سکتا‘رہنما (ن) لیگ

اتوار 7 مارچ 2021 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما جواد صمد نے کہا ہے کہ عمرا ن خان نے اعتماد کا ووٹ لیکر کو ئی تیر نہیں مارا ان کے اپنے ایم پی ایز ان سے خوش نہیں ہیں ، نااہل حکمرانوںکے پاس اب حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں اس لئے نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے ،موجودہ سسٹم نہیں چل سکتا۔

(جاری ہے)

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ عمرا ن خان نے اعتماد کا ووٹ لیکر کو ئی تیر نہیں مارا ،مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ۔ نہ اہل حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کیلئے کو ئی ویژن نہیں ، نااہل حکمران ہمت کریں اورالیکشن انائونس کر یں عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں