جیلانی پارک میں جشن بہاراں کی مناسبت سے مختلف رنگ رنگ برڈ شو کا انعقاد

اتوار 7 مارچ 2021 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) پی ایچ اے کا جیلانی پارک میں جشن بہاراں کی مناسبت سے مختلف رنگ رنگ برڈ شو کا انعقاد کیا گیا جبکہ برڈ شو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، شہریوں کی کثیر تعداد نے خوبصورت پرندوں کا دیدار کیا اور تصاویر بھی بنوائی۔

(جاری ہے)

نیلے پیلے اور مختلف رنگوں کے پرندے جشن بہاراں کی مناسبت سے سجے برڈ شو کی زینت بنے رہے، جہاں زندہ دلان لاہور کی کثیر تعداد اُمڈ آئی، بچے اور بڑے سبھی پرندوں کے دلدادہ نکلے، من پسند پرندوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

برڈ شو میں پالتو کبوتر، گولڈ پیٹرج، براہما مرغے مرغیاں، اصیل مرغے، خرگوش، مختلف اقسام کے رنگ برنگے طوطے، پاکستانی فالکنز، سانپ اور دیگر پرندوں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسرگیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید،ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے برڈ شو کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں