عوام کا قیمتی سرمایہ بچانے کیلئے حکومت کا کفایت شعاری مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ

گزشتہ مالی سال انتظامی اقدامات کیلئے مختص 21کروڑ18لاکھ روپے میں سے صرف 4کروڑ60لاکھ روپے خرچ کئے گئے تفریح اورتحائف کی مد میں 15کروڑ روپے کے بجٹ میں سے صر ف ایک ہزار روپے کی خرچ کے ساتھ نمایاں کمی دیکھی گئی

اتوار 7 مارچ 2021 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) حکومت نے عوام کا قیمتی سرمایہ بچانے کیلئے کفایت شعاری مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔سرکاری ریڈیو کے مطابق وزیراعظم ہاوس اور دفتر کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انتظامی اقدامات کیلئے گزشتہ مالی سال میں 21کروڑ18لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے جس میں سے صرف 4کروڑ60لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔اسی طرح سفر اور ٹرانسپورٹ سیکشن کے لئے مختص کئے گئے بجٹ میں سے ایک کروڑ روپے کی رقم کی بچت کی گئی۔اسی کے ساتھ تفریح اورتحائف کی مد میں 15کروڑ روپے کے بجٹ میں سے صر ف ایک ہزار روپے کی خرچ کے ساتھ نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں