لاہور شہر کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور چرپ ٹیکنالوجیز میں معاہدہ

لاہورشہر کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور چرپ (Chirp) ٹیکنالوجیز مل کر کام کریں گے

جمعرات 1 اپریل 2021 16:01

لاہور شہر کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور چرپ ٹیکنالوجیز میں معاہدہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اپریل 2021ء) لاہورشہر کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور چرپ (Chirp) ٹیکنالوجیز مل کر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی جس پر ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور سی ای او چرپ ٹیکنالوجیز آصف حسین نے دستخط کئے۔ تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ نئے نظام کے تحت شہر میں  ایئرکوالٹی سنسرز‘ ویسٹ بن سنسرز اور سٹریٹ لائٹ سنسرز سمیت دیگر سمارٹ سٹی ایپلی کیشنز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور مینجمنٹ ممکن بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں