eپی سی بی نے ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کرلیا

اتوار 11 اپریل 2021 20:50

ُ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم کا نوٹس پیریڈ بھی مکمل ہوگیا ہے، دوسری طرف پی سی بی نے اٴْن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔پی سی بی نے گورننگ بورڈ کو شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کے حوالے سے ا?گاہ کردیا، جس کے بعد اس کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ری اسٹرکچرنگ کے بعد شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کا نیا سربراہ لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے کورونا کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔پی سی بی کے شعبہ میڈیکل کے ہیڈ ہی نے پی ایس ایل کے بائیو سیکیورببل بنایا تھا، لیکن ایونٹ کے دوران کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تو ایونٹ کو روکنا پڑگیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی شعبے کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے ا?سٹریلیا اور انگلینڈ کے بورڈز سے مدد لے گا اور ساتھ ہی ا?ئی سی سی کے تجربے سے استفسادہ کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں