پی ڈی ایم آگے کنواں پیچھے کھائی کی سے دوچار ہے، فردوس عاشق اعوان

کرپشن کے تحفظ کیلئے بنی پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں زیادہ دیر اکٹھا چلنے کو تیار نہیں، معاون خصوصی کا ٹویٹ

جمعرات 15 اپریل 2021 20:22

پی ڈی ایم آگے کنواں پیچھے کھائی کی سے دوچار ہے، فردوس عاشق اعوان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کہ پی ڈی ایم ‘‘آگے کنواں پیچھے کھائی’’ کی سی صورتحال سے دوچار ہے۔ پی ڈی ایم کے پاس کل جمع پونچی مولانا، جھوٹی راجکماری اور رسوائی بچے گی ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم ‘‘آگے کنواں پیچھے کھائی’’ کی سی صورتحال سے دوچار ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم سے باقاعدہ علیحدگی کرپٹ اپوزیشن اتحاد کی گرتی دیوار کو ایک دھکا اور ہے، حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والی پی ڈی ایم کپتان کی فہم اور دانشمندانہ سیاست کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہورہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کے تحفظ کے لئے بنی پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں زیادہ دیر اکٹھا چلنے کو تیار نہیں، وہ وقت دور نہیں جب مولانا اور جعلی راجکماری کی پی ڈی ایم پر قائم اجارہ داری کے باعث باقی ماندہ جماعتیں بھی الگ ہوتی نظر آئیں گی، پی ڈی ایم کے پاس کل جمع پونچی مولانا، جھوٹی راجکماری اور رسوائی بچے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں