گورنرپنجاب سےعاصم سلیم باجوہ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر بات چیت

سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا پائلٹ پراجیکٹ ہے،چیئرمین سی پیک اتھارٹی

جمعہ 16 اپریل 2021 20:21

گورنرپنجاب سےعاصم سلیم باجوہ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر بات چیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) گورنر پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی، جس میں سی پیک منصوبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ چودھری سرور نے عاصم سلیم باجوہ کے ملکی معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے اہم منصوبہ ہے، پاک چین دوستی کے مظہر اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، پاکستانی حکومت اور عوام کی سی پیک کو دلی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر کے مسلسل مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، چین اور پاکستان میں آج چٹان سے مضبوط دوستی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔چیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں معاشی ترقی کے ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، پورے ملک میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا پائلٹ پراجیکٹ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں